شاداب خان کو چھ ہفتے آرام تجویز جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے بھی باہر

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پرمشتمل سیریز26 جنوری سے 14 فروری تک جاری رہے گی


یوسف انجم December 26, 2020
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 26 جنوری سے 14 فروری تک جاری رہے گی۔

آل راؤنڈر شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

آل راؤنڈر شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں لہٰذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریزسے باہرہوگئے ہیں۔ شاداب خان نیپئر میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے بعد انجری کا شکار ہوئے تھے۔ قومی اسکواڈ کے ترنگا پہنچنے پر ان کی انجری کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا۔جس میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس مسل میں بڑے گریڈ کا ٹیئر ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر، ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ ابھی نئی ہوئی ہے۔

شاداب خان اس سے قبل انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے آؤٹ ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس انجری کے حوالے سے بہت احتیاط برتنا چاہتے ہیں، لہٰذا انہیں 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے، میڈیکل پینل شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا جس کے بعد ہی وہ ان کی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 26 جنوری سے 14 فروری تک جاری رہے گی۔ شاداب خان قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں ہی موجود رہیں گے جہاں پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |