سارہ خان کے والد انتقال کرگئے

سارہ خان کے والد کے انتقال کی خبر فوٹوگرافر عبدالصمد ضیا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی


ویب ڈیسک December 26, 2020
سارہ خان کے والد کے انتقال کی خبر فوٹوگرافر عبدالصمد ضیا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی فوٹوفائل

KARACHI: اداکارہ سارہ خان اور نورظفر خان کے والد کا انتقال ہوگیا۔

سارہ خان کے والد کے انتقال کی خبر ان کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے والے فوٹوگرافر عبدالصمد ضیا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی۔ اور سارہ خان کے اہل خانہ کے لیے صبر اور ان کے والد کی مغفرت کی دعا کی تھی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CJOyGhEH9U4/"]

سارہ خان نے بھی آج اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا جنازہ ظہر میں اٹھایا جائے گا اور انہیں سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سارہ خان رواں سال جولائی میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔