اسلام آباد ایئرپورٹ سے 7 کلو آئس منشیات بحرین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافرکے ٹرالی بیگ کو مشکوک قراردیا


Saleh Mughal December 26, 2020
منشیات کو قبضے میں لے کر ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

SYDNEY: اے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی 7 کلوگرام آئس منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی 7 کلو گرام کے قریب آئس منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق بحرین جانے والی گلف ائیرلائن کی پرواز نمبرجی ایف 771 کی بریفنگ جاری تھی کہ اٹک سے تعلق رکھنے والا بلال احمد نامی مسافر پیگج سرچ کاونڑ پرپہنچا توچیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قراردیا جس کو کھول کردیکھا گیا تو بیگ کہ تہوں میں چھپائی گئی آئیس منشیات بر آمد کی گئی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ منشیات کو قبضے میں لے کرملزم کو مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |