عالمی رینکنگ میں پاکستان پوسٹ کی 27 درجے ترقی

پاکستان پوسٹ 2016 میں29 پوائنٹس کے ساتھ 94 نمبر پر تھا جب کہ اب اس کا نمبر 67 ہوگیا ہے


ویب ڈیسک December 26, 2020
پاکستان پوسٹ 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آگیا، اعلامیہ۔ فوٹو:فائل

WASHINGTON/BEIJING: پاکستان پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آگیا۔

پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پوسٹل سروس کے عالمی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے 170 ممالک کی 2020 کی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان پوسٹ 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آگیا، جب کہ 2016 میں پاکستان پوسٹ 29 پوائنٹس کے ساتھ 94 نمبر پر تھا۔

اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ درجہ بندی میں دنیا کے وہ ممالک سرفہرست ہیں جو صنعتی شعبے میں عالمی رینکنگ میں بھی ٹاپ پر ہیں، یہ ترقی پاکستان پوسٹ کے اوپر اعتماد، ان کی پہنچ، محنت اور لگن کے ساتھ بہترین سروس کے حوالے سے بھی ہے۔ اس رپورٹ میں کورونا کی وجہ سے پوسٹل سیکٹر کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے، اور عالمی وبا میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے گھر گھر پنشن پہنچانے کو بھی اقوام متحدہ کے پوسٹل ادارے یونیورسل پوسٹل یونین نے سراہا تھا۔

اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں جاری ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان مزید درجے اوپر آجائے گا، اور نئے شروع ہونے والے منصوبے اور پرانے نظام کو جدت دینے سے عالمی سطح پر پاکستان کا فخر بنے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ 2023 تک ٹاپ 20 میں شامل ہونے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے، اور جاری ڈجیٹلائزیشن کے عمل کو پورا کر کے ای کامرس میں بھی داخل ہونے جا رہا ہے، رینکنگ کی بہتری سے پاکستان پوسٹ کے بزنس میں مزید اضافہ اور لوگوں کا اعتماد حاصل ہوگا، پاکستان پوسٹ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مکمل کر کے پوری دنیا میں پاکستانی پروڈکٹس کو فروغ بھی دے گا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں