شادی کے لیے دیدہ زیب لباس بنانے پر گوہر خان پاکستانی ڈیزائنر کی شکرگزار

بھارتی اداکارہ گوہر خان گزشتہ روز سوشل میڈیا اسٹار زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں

بھارتی اداکارہ گوہر خان گزشتہ روز سوشل میڈیا اسٹار زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ فوٹو : سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے اپنی شادی پر پاکستانی ڈیزائنر کا لباس زیب تن کیا۔

گزشتہ روز کرسمس کے موقع پر بھارتی اداکارہ گوہر خان اور سوشل میڈیا اسٹار زید دربار شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کے بعد مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا جب کہ شادی کے موقع پر گوہر خان نے پاکستانی ڈیزائنر سائرہ شکیرا کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا۔







View this post on Instagram


A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan)




گوہر خان نے انسٹاگرام پر پاکستانی ڈیزائنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سائرہ شکیرا میری شادی کے موقع پر میرے خوابوں کا لباس تیار کرنے کا بے حد شکریہ، گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار دونوں نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر بھی شئیر کیں۔









View this post on Instagram




A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan)




کورونا وائرس کے باعث بھارتی اداکارہ کی شادی کی تقریب میں صرف قریبی افراد نے ہی شرکت کی جب کہ کچھ بالی ووڈ ستارے بھی شادی میں شریک تھے۔

 
Load Next Story