سعودی ولی عہد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

ولی عہد محمد بن سلمان کو فائزر اور بائیوٹیک کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین لگائی گئی


ویب ڈیسک December 26, 2020
سعودی عرب میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز 18 دسمبر سے ہوچکا ہے، فوٹو : فائل

سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کو امریکی کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیوٹیک کمپنی کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین لگادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا ویکسینینش کا آغاز ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں ولی عہد محمد بن سلمان کو ویکسین لگادی گئی جس کی ویڈیو بھی نشر کی گئی۔



اس موقع پر سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ وبا سے متعلق ہمیشہ خصوصی دلچسپی لینے پر ولی عہد کے شکرگزار ہیں۔ ان کی رہنمائی کے نتیجے میں شہریوں اور غیرملکیوں کے لیے کورونا ویکسین کی جلد فراہمی ممکن ہوئی۔

یہ خبر پڑھیں : بحرین کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا

سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی نے فائزر اور بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کی ملک بھر میں استعمال کی منظوری دی تھی جس کے بعد کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے اور 2021 کے خاتمے تک 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگادی جائیں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی عرب میں بھی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا نے 3 لاکھ 61 ہزار 903 افراد کو متاثر کیا جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 168 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں