سینیٹ کے انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے سلیم مانڈوی والا

مولانا کو نوٹس دینا تھا تو ایک سال پہلے دیتے،پی ڈی ایم تحریک شروع ہوتے ہی مولانا کو نیب کا نوٹس ملنے کا مطلب کیا ہے؟


Staff Reporter December 27, 2020
(فوٹو : فائل)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، نیب کو ایک ریاستی ادارے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، نیب اپنا جواب عدالت میں جمع کرائے میں بھی عدالت میں ہی جواب دوں گا۔

ہفتہ کو مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں ںے کہا کہ قائد اعظم کے مزار پر آکر احساس ہوتا ہے کہ ہم بابائے قوم کے خواب سے دور چلے گئے، ہمیں پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا، وہ تمام لوگوں کو مساوی حقوق دینے کی بات کرتے تھے اور کسی بھی امتیازی سلوک کے خلاف تھے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ملک میں سب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے، نیب کو ایک ریاستی ادارے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، نیب اپنا جواب عدالت میں جمع کرائے میں بھی عدالت میں ہی جواب دوں گا جیسا کہ سینیٹ اجلاس میں شہزاد اکبر کے بیان کا جواب دے دیا تھا، میں رکن پارلیمنٹ ہوں اور ایک پارلیمنٹیرین اپنے پلیٹ فارم پر ہی بات کرے گا، نہیں معلوم شہزاد اکبر نے ایسا کیوں کہا؟ مگر انہیں احساس ہوگیا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا کیا اشارہ کرتا ہے؟ مولانا کو اگر نوٹس دینا تھا تو ایک سال قبل دیا جاتا، مولانا کے خلاف نیب کو استعمال کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ ان حرکتوں سے نیب ہی بدنام ہورہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |