کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ’دی ڈیموکریٹس پینل‘ کا کلین سوئپ

فاضل جمیلی صدر ، شازیہ حسن نائب صدر، رضوان بھٹی سیکریٹری، ثاقب صغیر جوائنٹ سیکریٹری اور وحید راجپر خزانچی منتخب


ویب ڈیسک December 27, 2020
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے کلین سوئپ کرکے 12 نشستوں پر بھر پور کامیا بی حا صل کر لی ہے(فوٹو، اسٹاف)

پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں "دی ڈیمو کریٹس پینل" نے کلین سوئپ کرکے 12 نشستوں پر بھر پور کامیا بی حا صل کر لی ہے۔

کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2021 کے چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان کی جاری کر دہ نتائج کے مطابق "دی ڈیمو کریٹس پینل" کے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی 607ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقا بل یونائیٹڈ پینل کے حبیب خان غوری نے 560ووٹ حاصل کیے۔

دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کی امیدوار شازیہ حسن نے 754ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، خزانچی کے عہدے پردی ڈیمو کریٹس کے عبدالوحید راجپرنے 844ووٹ، سیکرٹری کی نشست کیلئے محمد رضوان بھٹی 844ووٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پردی ڈیموکریٹس کے محمد ثاقب صغیر 822ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر اپنے مدمقابل یونائیٹڈ پینل کو کلین سوئپ کیا۔ چیف الیکشن کمیٹی کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے عبدالعزیز سنگھور نے828ووٹ، حامد الرحمن اعوان760ووٹ، محمد فاروق سمیع747ووٹ، محمد نبیل 747ووٹ، عبدالوسیع قریشی746ووٹ،سلمان سعادت 718ووٹ اور عبدالرشید میمن 717ووٹ لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے.

الیکشن2021 کیلئے1493 اراکین ووٹ کے اہل قرار دیے گئے تھے، جس میں سے 1185ممبران نے رائے دہی میں حصہ لیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں