پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ نائیجر کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا

دونوں طیاروں نے برادر ملک کے لیے 34,000 پونڈ سے زائد امدادی سامان پہنچایا۔


Numainda Express December 27, 2020
دونوں طیاروں نے برادر ملک کے لیے 34,000 پونڈ سے زائد امدادی سامان پہنچایا۔ فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ نائیجر کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا۔

حکومتِ پاکستان کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ نائیجر کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا۔ دونوں طیاروں نے برادر ملک کے لیے 34,000 پونڈ سے زائد امدادی سامان پہنچایا، نائیجر کے نگران وزیرِ خارجہ اور فوجی معززین نے طیارے اور اس کے عملے کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی نے مشکل کی اس گھڑی میں دونوں ممالک کے مابین قائم باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کے تاریخی رشتے کو اجاگر کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں