’’گیس نہیں بل آرہا ہے‘‘ شہری کی شکایت پر SSGC کو نوٹس
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ کے روبرو SSGC کیخلاف درخواست پر سماعت
شہر قائد میں گیس کنکشن میں خرابیاں، معاملہ اب عدالت تک پہنچ گیا۔
گیس نہیں آرہی لیکن بل وقت پر آرہا ہے، آخر یہ کیا ماجرا ہے، کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے ایس ایس جی سی کو نوٹس جاری کردیے۔ کراچی میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ کے روبرو ایس ایس جی سی کیخلاف شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار عاطف غفور نے بتایا کہ دو ماہ سے گیس کے کنیکشن میں خرابی چل رہی تھی۔ بار بار شکایات کے باوجود کوئی موثر جواب نہیں ملا۔ گیس نہیں آرہی تھی لیکن بل وقت پر آتا تھا۔ عدالت نے ایس ایس جی ایس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔