یاسر شاہ دوسری اننگز میں کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے خواہاں

پچ کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ اچھا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے، لیگ اسپنر

امید ہے کہ اچھا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے، لیگ اسپنر

KARACHI:
قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ دوسری اننگز میں کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔


نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد گفتگو میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے کہا کہ شان مسعود بدقسمتی سے آؤٹ ہوگئے تاہم عابد علی اچھا کھیل رہے ہیں، پچ کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ اچھا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی نے اچھی بولنگ کی مگر کیویز نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کے وار جھیلے، ہمارے بیٹسمین بھی زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے، ابھی اس وکٹ پر گیند زیادہ اسپن نہیں ہورہا، پہلے دو دن فاسٹ بولرز کو اسپورٹ کیا،امید ہے دوسری اننگز میں پچ تبدیل ہونے لگے گی، گیند ٹرن ہوگا تو اس کا فائدہ اٹھاؤں گا، ہمیں فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔
Load Next Story