اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 100 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
پولیس نے پیرودھائی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں اے ٹی ایس حکام اور خواتین اہلکار بھی شریک تھے۔
جڑواں شہروں کی پولیس نے پیرودھائی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس نے پیرودھائی اوراس کے ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں اینٹی ٹیرارسٹ اسکواڈ کے حکام اور خواتین اہلکار بھی شریک تھے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس نے مختلف اقسام کے 222 پستول، ایک ایس ایم جی، ایک رپیٹر ،30 بور کے 22 پستول، 2 مسروقہ موٹر سائیکلز اور 20 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
پولیس نے آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 100 سے زائد مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔