پشاور میں کلو مرغی 196 اور انڈے 300 روپے درجن ملنے لگے

گذشتہ ہفتے مرغی 221 روپے فی کلو مل رہی تھی


ویب ڈیسک December 27, 2020
گذشتہ ہفتے مرغی 221 روپے فی کلو مل رہی تھی

پشاور میں ایک کلو زندہ مرغی 190 جب کہ انڈے 300 روپے درجن ملنے لگے۔

پشاور میں مرغی کی قیمت میں مزید کمی آ گئی، زندہ مرغی فی کلو 196 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، گذشتہ ہفتے مرغی کا فی کلو نرخ 221 روپے تھا تاہم فارمی انڈے کا نرخ فی درجن 300 روپے سے کم نہ ہو سکا۔

سرکاری نرخ کے مطابق سبزیوں میں آلو سرخ کا نرخ 90 کم ہو کر 40 روپے ، پیاز 80، ٹماٹر100سے کم ہو کر 70،لیموں 100روپے سے کم ہو کر 70 روپے فی کلو ،مٹرکی قیمت گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 200 سےکم ہو کر 70 روپے ،ادرک550 سے کم ہوکر 500،سبزمرچ100سے بڑھ کر 130،کریلہ کا نرخ 200 سے کم ہو کر 110، بھنڈی 200،توری80،لہسن250 سے کم ہو کر 200روپے ،گوبھی 50 سے کم ہو کر 30روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں