لاڈلی اور لاڈلے کو ملک انٹرن شپ پر نہیں دیا جاسکتا فواد چوہدری

ہندوستان اور اسرائیل کی لابی نے نواز شریف کو قابو کر لیا ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

ہندوستان اور اسرائیل کی لابی نے نواز شریف کو قابو کر لیا ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مریم اور بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے پاکستان کی وزارت عظمیٰ انٹرن شپ ہے لیکن یہ ملک لاڈلی اور لاڈلے کی انٹرن شپ پر نہیں دیا جاسکتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ کا بہترین فورم پارلیمان ہے لیکن اپوزیشن پارلیمںٹ کے سوائے ہر ادارے سے بات کرنے کو تیار ہے اور وہ کہتے ہیں ہماری لڑائی بھی فوج سے ہے اور بات بھی ان سے ہوگی، مریم نواز سے کوئی رابطہ نہیں کیا ان کو سنجیدہ قیادت نہیں سمجھتے، بچوں کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کے سینئر رہنما آگے آئیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ اتنا بڑا ملک وارثت پر چلانے کی خواہش ہورہی ہے، مریم نواز اور بلاول کل کے بچے ہیں اورکہہ رہے ہیں وزیراعظم بنادو، ان کے لئے پاکستان کی وزارت عظمیٰ انٹرن شپ ہے، ملک لاڈلی اور لاڈلے کی انٹرن شپ پر نہیں دیا جا سکتا، ملک میں مہنگائی سمیت دیگر بحرانوں کے ذمہ دار ان کی حکومتیں ہیں، مریم اور بلاو ل بتائیں کہ انکا آگے ایجنڈا ہے کیا۔


وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ بے نظیر وہ شخصیت تھیں جنہوں نے وفاق کی اکائیوں کو جوڑ رکھا تھا لیکن پیپلزپارٹی جب سے بھٹو خاندان سے زرداری خاندان میں گئی ہے وہ وفاق سے دور ہوکر سندھ تک محدود ہوگئی، اگر بلاول سندھ حکومت کی اصلاح کے لیے لانگ مارچ کریں تو پی ٹی آئی بھی حصہ بن سکتی ہے، بلاول بھٹو کو مراد علی شاہ کے خلاف لانگ مارچ کرنا چاہیے، کراچی کے شہری پانی کے لئے بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

وزیراعظم کے لاعلمی والے بیان سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے بیاں کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا حکومت میں آکر معاہدوں کا علم ہوتا ہے، سابقہ حکومتوں نے معاہدوں کو کبھی پبلک نہیں کیا اور اگر معاہدوں کا علم نہیں ہوگا تو تیاری کیسے کی جاسکتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور اسرائیل کی لابی نے نواز شریف کو قابو کر لیا، ملک حالت جنگ میں ہے اور نریندر مودی اور نوازشریف کی محبتیں ختم نہیں ہورہیں، ہمارا نعرہ ہے کہ پاکستان کو عزت دو، نواز تشریف خود اسٹیبلشمنٹ کے لاڈلے رہے ہیں، اجمل قادری نے اسرائیل سے تعلقات کا کچاچھٹا کھولا۔

کورونا ویکسین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کم داموں یا مفت ویکسین دی جائے، اگلے اجلاس میں بتا پائیں گے کہ کب تک کورونا کی ویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی، سات طرز کی کورونا ویکسین سامنے آئی اور سب کمپنیز سے رابطے میں ہیں۔
Load Next Story