فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید
نوجوانوں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، اسرائیلی فوج
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں ایک پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک اہلکاروں کی فائرنگ سے دو نوجوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ نوجوانوں کی عمریں 17 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے نوجوانوں کو جان بوجھ کر تاخیر سے اسپتال منتقل کیا جس کے باعث زیادہ خون بہہ گیا اور 2 نوجوان جانبر نہ ہوسکے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان مسلح تھے اور اُنہوں نے چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے دفاع میں کی گئی جوابی فائرنگ سے نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی۔
ادھر نوجوانوں کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اسرائیلی فوج کے ظالمانہ اقدام پر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیک پوسٹ کو شہر سے ہٹایا جائے جہاں نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کرکے قتل کردیا جاتا ہے۔