امریکا میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی

پولیس نے ایک 37 سالہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے

فائرنگ کے نتیجے میں بچی سمیت 3 افراد بھی زخمی ہوئے، پولیس۔ فوٹو : فائل

امریکی ریاست الینوائے میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا جب کہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الینوائے کے علاقے روک فورڈ میں مسلح شخص نے عوامی مقام پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے الزام میں ایک 37 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، تاحال واقعے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ تفتیش مکمل ہونے پر ملزم کی شناخت ظاہر کی جائے گی۔

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں دو نو عمر بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا زیر حراست ملزم سے کیا تعلق تھا۔
Load Next Story