بھارتی اداکار ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک

بھارتی اداکار شوٹنگ میں وقفے کے دوران ساتھی اداکاروں کے ہمرا ڈیم میں نہانے گئے تھے


ویب ڈیسک December 27, 2020
48 سالہ اداکار شوٹنگ کے دوران تفریح کے غرض سے ڈیم میں نہانے گئے تھے، فوٹو : فائل

QUETTA: بھارت میں ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار 48 سالہ انیل نیڈومنگاد فلم کی شوٹنگ میں وقفے کے دوران ساتھیوں کے ہمراہ ڈیم میں نہانے گئے جہاں پاؤں پھسل جانے کے باعث وہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلموں میں بہادر اور نڈر پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والے اداکار انیل نیڈومنگاد اپنی نئی فلم پیس کی شوٹنگ کے سلسلے میں تھودوپزہ میں مقیم تھے۔

شوٹنگ میں وقفے کے باعث وہ ساتھی اداکار جوجو جارج اور دیگر دوستوں کے ساتھ ملانکرہ ڈیم سائٹ تفریح کے لیے گئے اور وہاں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

اداکار کی اچانک موت پر تعزیت کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنارائی وجین نے کہا کہ اداکار کی موت پر افسوس ہوا ہے انہوں نے اپنی انمول اداکاری کی صلاحیت کے ساتھ فلم بینوں میں انمٹ نشان چھوڑا ہے۔

واضح رہے کہ 48 سالہ انیل نے ملیالم ٹیلی وژن پر اینکر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور پھر ملیالم فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کی اور پولیس افسر کے روپ میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔