فیصل آباد کی فیکٹری میں دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

تینوں افراد کی موت دم گھٹنے سے نہیں ہوئی انہیں قتل کیا گیا ہے، لواحقین کا موقف


ویب ڈیسک December 29, 2013
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

جھنگ روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں رات کے وقت مبینہ طور پر زہریلا دھواں بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سدھار میں جھنگ روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں محنت مزدوری کرنے والے 3 مزدور آصف، ثقلین اور آصف وہیں ایک کمرے میں کوئلے جلا کر سوئے تھے تاہم رات کسی پہر کمرے میں زہریلا دھواں بھر جانے سے تینوں افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود کئی گھنٹے بعد پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا ۔

دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی موت دم گھٹنے سے نہیں ہوئی انہیں قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ شواہد کی روشنی میں ابتدائی طور پر زندگی کی بازی ہارنے والے تینوں افراد کی موت دم گھٹنے کا نتیجہ نظر آتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد صورت حال واضح ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں