والد مجھے کاروباری شخصیت بنانا چاہتے تھے اداکارہ حبا بخاری

میں نے بزنس میں پڑھائی کے باوجود اداکارہ کو ترجیح دی


ویب ڈیسک December 27, 2020
ماڈلنگ صرف شوبز کی دنیا میں آنے کے لیے پہلا دروازہ سوچ کر جوائن کیا، حبا بخاری (فوٹو: فائل)

اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ والد مجھے کاروباری شخصیت بنانا چاہتے تھے لیکن میں نے بزنس میں پڑھائی کے باوجود اداکارہ کو ترجیح دی۔

ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا شوق تھا لیکن والد کی خواہش تھی کہ میں کاروباری شخصیت بنوں کیوں کہ والد صاحب خود بھی بزنس مین ہیں لیکن میں نے تجارت میں پڑھائی کے باوجود اداکاری کو ترجیح دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداکاری کا بے حد شوق ہونے کی وجہ سے میں اپنے والدین کو ایک فنکارہ کے طور پر شناخت دینا چاہتی تھی، اس خواب کو پورا کرنے کے لیے مجھے مجبوراً ماڈلنگ کا سہارا لینا پڑا، یہاں تک کہ ماڈلنگ کو صرف شوبز کی دنیا میں آنے کے لیے پہلا در سمجھ کر جوائن کیا لیکن اداکاری کی دنیا میں آنے کے بعد میری پہلی ترجیح اداکاری رہی اور ہمیشہ رہے گی۔

حبا بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت میری تمام تر توجہ اپنی اداکاری پر ہے کیوں کہ میں اداکاری کی دنیا میں کچھ ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ 2015ء میں ڈرامہ ''چھوٹی سی زندگی '' سے بطور معاون اداکارہ ڈیبیو کرنے والی حبا بخاری اپنے فنی کیریئر میں اب تک ' تیری میری جوڑی' ، ' تھوڑی سی وفا' ، 'بھولی بانو'، ' ہارا دل' ، 'سلسلے'، 'رمز عشق'، 'دیوانگی' اور تڑپ جیسے کئی سپرہٹ ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں