سندھ میں بلدیاتی انتخابات فاروق ستار سمیت ایم کیوایم کے کئی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

فاروق ستار کے علاوہ وقار شاہ، عامر معین ، شیراز وحید اور افتخار عالم نے بھی کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔


ویب ڈیسک December 29, 2013
ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کی جانب سے کی گئیں بلدیاتی حلقہ بندیوں اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف عدالت میں درخواستیں دائر کرارکھی ہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں نے فارم جمع کرادیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے اور متعلقہ دفاتر میں بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بھی بڑی تعداد میں امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جن میں ڈاکٹر فاروق ستار، وقار شاہ، عامر معین پیرزادہ، شیراز وحید اور افتخار عالم بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے غیر روایتی طور پر ضلع جنوبی کے بجائے ضلع شرقی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کی جانب سے کی گئیں بلدیاتی حلقہ بندیوں اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف عدالت میں درخواستیں دائر کرارکھی ہیں اس کے علاوہ کراچی میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں