لاہور پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی پنجاب اسمبلی کی جانب رواں دواں
ریلی پنجاب اسمبلی کے سامنے واقع فیصل چوک پر اختتام پذیر ہوگی جہاں علامہ طاہر القادری ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔
ملک میں مہنگائی، کرپشن اور بد امنی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے نکالی گئی ریلی پنجاب اسمبلی کی جانب رواں دواں ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن اور بدامنی کے خلاف ریلی کا آغاز ناصر باغ سے ہوا، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں اور رضاکاروں کی ٹولیاں صبح ہی سے ناصر باغ پہنچنا شروع ہوگئیں تھیں، ریلی میں پنجاب کے مختلف شہروں سے آنے والے افراد بھی شامل ہیں، ریلی کے شرکا میں نوجوانوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے جن کے ہاتھوں میں پاکستان عوامی تحریک اور قومی کے پرچم، احتجاجی کتبے اور بینرز ہیں اور وہ مہنگائی، کرپشن اور بدامنی کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔
ریلی پنجاب اسمبلی کے سامنے واقع فیصل چوک پر اختتام پذیر ہوگی جہاں علامہ طاہر القادری ٹیلیفونک خطاب کریں گے، جس کے لئے کئی بڑی بڑی اسکرینیں نصب کی گئی ہیں۔ریلی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تمام راستے تعینات ہے۔