میرے خلاف غداری کے مقدمے پر پاک فوج کو بھی تشویش ہے پرویز مشرف

میرے خلاف قائم غداری کy مقدمے میں کوئی حقیقیت نہیں یہ صرف انتقام ہے، سابق صدر

3 نومبر کے اقدامات کے لئے مجھے پاک فوج کی مکمل حمایت حاصل تھی، پرویز مشرف۔ فوٹو: فائل

LONDON:
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف غداری کے مقدمے سے پوری فوج پریشان ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ جس طرح ان کے خلاف قائم غداری کا مقدمے کی سماعت کے لئے خصوصی عدالت تشکیل دی گئی اور اس میں موجودہ وزیر اعظم نواز شریف اور سابق چیف جسٹس نے جو کردار ادا کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مقدمے میں کوئی حقیقت نہیں یہ صرف انتقام ہے۔


انہوں نے کہا 3 نومبر کو ایمرجنسی کے نفاذ پر انہیں پاک فوج کی مکمل حمایت حاصل تھی یہی وجہ ہے کہ ان کے خلاف قائم مقدمے پر پاک فوج پریشان ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ اس معاملے میں فوج اب بھی ان کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ 3نومبر2007 کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر پرویزمشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے جس کی پہلی سماعت 24 دسمبر کو ہوچکی ہے۔
Load Next Story