رینجرز اہلکاروں کی رشوت کے جرم میں برطرفی کیخلاف اپیل خارج

سب انسپکٹر امجد کو 90 ہزار روپے اور حوالدار رمضان کو 9 لاکھ روپے بدعنوانی پر برطرفی کردیا گیا تھا


کورٹ رپورٹر December 28, 2020
سب انسپکٹر امجد کو 90 ہزار روپے اور حوالدار رمضان کو 9 لاکھ روپے بدعنوانی پر برطرفی کردیا گیا تھا

سپریم کورٹ نے رینجرز کے 2 اہلکاروں کی رشوت اور مالی بدعنوانی کے الزام سے متعلق اپیل خارج کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو رینجرز کے 2 اہلکاروں کی رشوت اور مالی بد عنوانی کے الزام کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے رینجرز اہلکاروں سب انسپکٹر امجد اور حوالدار رمضان کی اپیل خارج کردی۔ سب انسپکٹر امجد پر 90 ہزار روپے رشوت لینے پر محکمہ نے نکال دیا تھا۔ حوالدار رمضان کو 9 لاکھ روپے مالی بدعنوانی کرنے پر محکمہ سے نکال دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |