بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ٹی وی پروگرام کی میزبانی کے 15 کروڑ روپے مانگ لئے
کاجول کو 5 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول نہ کیا اور اب اس سلسلے میں ایشوریہ رائے سے بات چل رہی ہے۔
بھارتی فلمی ستاروں کا بھاری معاوضے کے عوض ٹی وی میں جلوہ گر ہونا نئی بات نہیں لیکن کچھ ستارے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اتنی رقم مانگ لیتے ہیں کہ ٹی وی مالکان کانوں کو ہی ہاتھ لگالیتے ہیں، یہی ہوا کاجول کے ساتھ، جن سے ایک پروگرام کی میزبانی کے لئے رجوع کیا گیا تو انہوں نے 15 کروڑ روپے مانگ لئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی چینل نے کاجول سے 27 اقساط پر محیط ایک پروگرام کی میزبانی کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس میں کام کرنے کے لئے 15 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرلیا۔ مذاکرات کے دوران پروڈیوسر نے انہیں 5 کروڑ روپے تک کی پیشکش کردی تاہم کاجول تھیں کہ انہوں نے اپنا معاوضہ کم نہ کیا، جس پر شو کے پروڈیوسر نے ایشوریہ رائے سے رابطہ کرلیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان ٹی وی شو کی ایک قسط کے 5 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں جبکہ عامر خان نے اپنے پروگرام کی ایک قسط کے 3کروڑ روپے وصول کئے ہیں، اسی طرح امیتابھ بچن اور اکشے کمار نے بھی کروڑوں روپے معاوضہ لیا ہے لیکن شائد کاجول کو مزید کچھ عرصہ انتظار کرنا پڑے گا۔