یہ ہے دنیا کا ’’بدصورت ترین‘‘ پھول

آرکڈ کو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سجاوٹ میں ایک منفرد مقام حاصل ہے لیکن یہ پھول اس کے بالکل الٹ ہے


ویب ڈیسک December 28, 2020
آرکڈ کو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سجاوٹ میں ایک منفرد مقام حاصل ہے لیکن یہ پھول اس کے بالکل الٹ ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

سائنسدانوں نے مڈغاسکر کے جنگلات میں ایک ایسا پھول دریافت کیا ہے جو دور سے دیکھنے پر کسی سانپ کے کھلے ہوئے منہ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

اسی عجیب و غریب ساخت کی وجہ سے اس پھول کو دنیا کا بدصورت ترین پھول بھی قرار دیا گیا ہے۔

یہ ''آرکڈ'' (Orchid) کہلانے والے پھولوں کے وسیع گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جس میں پودوں اور جھاڑیوں کی 700 سے زائد اجناس اور تقریباً 28 ہزار انواع شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آرکڈ کے پھولوں کو دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیبی کی وجہ سے سجاوٹ میں ایک منفرد مقام حاصل ہے لیکن یہ پھول اس کے بالکل الٹ ہے۔

آرکڈ کی اس نئی نوع (اسپیشیز) کو Gastrodia agnicellus کا نام دیا گیا ہے جو اصل میں ایک طفیلی پودا ہے جس میں کوئی پتّا نہیں ہوتا۔ اس کا تنا کسی کھوکھلی اور اُونی نلکی جیسا ہوتا ہے۔

پودے کی رنگت زنگ آلود بھوری ہوتی ہے جو دیکھنے میں بہت بری لگتی ہے۔ یہ پودا اپنی زندگی کا بیشتر حصہ زمین کے نیچے ہی گزارتا ہے اور صرف اس وقت زمین سے باہر آتا ہے جب اس میں پھول یا پھل لگ رہے ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |