حکومتی اکاؤنٹس میں 7 کروڑ تو کیا 7 ارب ادھر ادھر ہوجاتے ہیں چیف جسٹس

7 کروڑ سے زائد کی خردبرد کے جرم میں سینئر اکاوئنٹنٹ ٹھٹھہ عرفان احمد شیخ کی برطرفی کے خلاف اپیل مسترد


ویب ڈیسک December 28, 2020
7 کروڑ سے زائد کی خردبرد کے جرم میں سینئر اکاوئنٹنٹ ٹھٹھہ عرفان احمد شیخ کی برطرفی کے خلاف اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم سندھ میں 7 کروڑ سے زائد کی خردبرد کے جرم میں سینئر اکاوئنٹنٹ ٹھٹھہ عرفان احمد شیخ کی برطرفی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ تعلیم سندھ میں 7 کروڑ سے زائد کی خردبرد کے جرم میں سینئر اکاوئنٹنٹ ٹھٹھہ عرفان احمد شیخ کی برطرفی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے سابق سینئر اکاوئنٹنٹ کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکاوئنٹس میں کیا ہوتا ہے، یہ تو 7 کروڑ کی خردبرد ہے، 7 ارب ادھر ادھر ہوجاتے ہیں، آپ کہتے ہیں کہ انسانی غلطی ہے مگر 7 کروڑ ادھر ادھر ہو گئے۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ میرا موکل ٹھٹھہ محکمہ تعلیم میں سینئر اکاوئنٹنٹ تھا، جس آئی ڈی سے رقم منتقل ہوئی وہ سب کے استعمال میں تھی، انکوائری میں حقائق کو نظر انداز کردیا گیا، نوکری سے جبری برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |