پاکستان کا جیلوں میں قید کشمیری قیادت کی خراب صحت پر اظہار تشویش
آسیہ اندرابی سمیت کشمیری رہنماؤں کی مسلسل قید اور صحت کی صورت حال پر پاکستان کو شدید تشویش ہے،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے قید کی جانے والی کشمیری قیادت کی صحت کی خراب صورت حال پر اظہار تشویش کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ آسیہ اندرابی سمیت کشمیری رہنماؤں کی مسلسل قید اور صحت کی صورت حال پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ،مسرت عالم بھٹ،محمد اشرف صحرائی اور دیگر کورونا وبا کے دوران جیلوں میں قید ہیں، سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر کشمیری رہنما بھی نظر بند ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے کشمیری قیادت کو کشمیر میں نافذ مکروہ قوانین کے تحت بدعنوانی جھوٹے اور من گھڑی الزمات میں گرفتار کیا ہے، کشمیر میں غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف سیاسی نظریہ اور جدوجہد کی بنیاد پر کشمیری قیادت کو نظر بند کرنا آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کی انتہا پسند ذہنیت کی عکاسی ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کو کشمیری عوام کے انسانی حقوق کا کوئی احترام نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس نے 3 کشمیریوں کو جعلی فوجی مقابلے میں شہید کیے جانے کی تصدیق کردی
زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیری رہنماؤں کے ساتھ بھارتی غیر انسانی سلوک کا نوٹس لے، عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کشمیری رہنماؤں کی بھارتی غیر قانونی نظربندی سے رہائی کے لیے آواز اٹھائیں۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج، مسلسل جبرو استبداد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے اور معصوم باسیوں میں خوف پھیلا رہی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ان مقتولین کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے ان پر جھوٹے مقدمات درج کئے جاتے ہیں لیکن اب دنیا بھارتی عزائم کو سمجھ چکی ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارت کی گرفت بتدریج کمزور ہوتی چلی جا رہی ہے۔