اسپیکر سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پرضمنی انتخاب 14 جنوری کو مقررہ شیڈول پرہوگا، ترجمان الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک December 28, 2020
سینٹرکلثوم پروین کی نشست پرانتخاب 14 جنوری کو شیڈول ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ
سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 14 جنوری کو مقررہ شیڈول پرہوگا۔

اس سے قبل اسپیکربلوچستان اسمبلی قدوس بزنجونے خط میں الیکشن کمیشن سے کلثوم پروین کی سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ قدوس بزنجو کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر14 جنوری کو انتخاب کا شیڈول جاری کررکھا ہے، کورونا کی موجودہ لہرکے باعث انتخاب ممکن نہیں، الیکشن کمیشن اپنے جاری کردہ شیڈول پرنظرثانی کرے۔

قدوس بزنجونے کہا کہ کلثوم پروین کی خالی نشست 11 مارچ کوویسے ہی ختم ہورہی تھی، اس خالی نشست پر ایک ہی بار دیگر سینیٹ کی نشستوں کے ساتھ الیکشن کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں