چین کورونا سے متعلق سب سے پہلے خبر دینے والی خاتون صحافی کو 4 سال قید

خاتون صحافی ملک میں پُراسرار وائرس کے پھیلاؤ کی خبریں دینے والی میڈیا پرسن تھیں


ویب ڈیسک December 28, 2020
خاتون صحافی کو رواں برس مئی میں گرفتار کیا گیا تھا، فوٹو : فائل

چین میں کورونا سے متعلق خبریں بریک کرنے اور سست ردعمل پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی 37 سالہ خاتون صحافی ژانگ ژان کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں 37 سالہ خاتون ژانگ ژان کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، خاتون صحافی پر اپنی خبروں کے ذریعے تنازعات کو ہوا دینے اور بدامنی پیدا کرنے کا الزام تھا۔

خاتون صحافی نے گزشتہ برس فروری میں ہی ایک پُراسرار وائرس کے پھیلاؤ کا انکشاف کیا تھا اور ان کی تحقیقاتی رپورٹس سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھیں جن میں حکومتی سست ردعمل پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : چین ؛ وبائی مرض کی سب سے پہلے خبر دینے والا ڈاکٹر بھی کورونا وائرس سے ہلاک

رواں برس مئی میں صحافی کو حراست میں بھی لے لیا گیا تھا۔ دوران حراست خاتون صحافی نے تادم مرگ بھوک ہڑتال بھی کی تھی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے عدالت کے حکم پر صحافی کو میڈیکل ٹیوب لگا کر زبردستی کھانا دیا جاتا تھا۔

ووہان میں پُراسرار وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق سوشل میڈیا پر سب سے پہلے اطلاع دینے والے ڈاکٹر کو بھی پولیس نے گزشتہ برس حراست میں لے لیا تھا تاہم بعد میں رہا کردیا تھا اور بدقسمتی سے وہ بھی کورونا کا شکار ہو کر اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں