شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان کی والدہ انتقال کر گئیں

اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم مختصر عرصے سے علیل تھیں


ویب ڈیسک December 28, 2020
کریمہ بیگم بچوں سمیت اسلام قبول کیا تھا، فوٹو : فائل

بھارت میں عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم چند روز سے علیل تھیں اور دوران علاج چینائی کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

شوہر کے جلد انتقال کرجانے کے سبب کریمہ بیگم ہی نے بچوں کی پرورش کی۔اے آر رحمان بچپن میں بیمار رہنے لگے اور علاج معالجے کے پیسے نہ تھے تو ان کی والدہ درگاہ جایا کرتی تھیں جہاں سے معروف موسیقار کو صحت ملی۔



بچوں کی صحت یابی کے بعد کریمہ بیگم کی درگاہ سے عقیدت میں اضافہ ہوگیا اور انہوں نے دونوں بچوں سمیت درگاہ کے پیر کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد اے ایس دلیپ کمار کو درگاہ کے پیر نے 'اللہ رکھا رحمان' کا نام دیا جو بعد میں اے آر رحمان سے مشہور ہوا جب کہ والدہ کا نام کریمہ بھی درگاہ میں ہی رکھا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں