چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز بھی شامل تفتیش
اسما نواز کو اس وقت بھی فائدہ ملتا رہا جب چوہدری شوگر مل نقصان میں تھی، نیب ذرائع
نیب نے چوہدری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں شامل کرلیا گیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق اسما نواز کو اس وقت بھی فائدہ ملتا رہا جب چوہدری شوگر مل نقصان میں تھی، اسما نواز کو 2001 چوہدری شوگر مل سے 11 لاکھ 28 ہزار روپے کا پرافٹ ملا جب کہ چوہدری شوگر مل رواں سال 13 کروڑ 11 لاکھ سے زائد روپے کے نقصان میں جا رہی تھی۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسما نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرن بھی مشکوک ہیں، اسما نواز کے اثاثوں میں اضافہ ہوتا گیا جب کہ ان کا ذرائع آمدن کچھ نہیں تھا، اسما نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزارروپے تھے جب کہ 1993میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزارروپے تک پہنچ چکی تھی۔