حریم شاہ کے بارے میں جانتا نہیں تھا ان سے ملاقات میری سادگی تھی فاروق ستار

حریم شاہ کے قصے سنے تھے لیکن انہیں پہچانتا نہیں تھا، فاروق ستار


ویب ڈیسک December 28, 2020
مجھے آئندہ احتیاط کرنا چاہیئے، فاروق ستار (فوٹو : ویڈیو گریب)

KARACHI: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی میری ویڈیو بے خبری اور سادگی کے باعث بن گئی جو نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے 'اردو نیوز' کو دیئے گئے انٹرویو میں ملکی سیاست اور ایم کیو ایم سے دوری سے متعلق اہم انکشافات کیے اور اپنا مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل بھی بتایا۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بے خبری میں ویڈیو بن گئی۔ ایک سوشل میڈیا ٹیم مجھ سے ملنا چاہتی تھی اور انہوں نے حریم شاہ کا تعارف میری مداح کے طور پر کرایا اور کہا کہ یہ آپ کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتی ہیں۔

فاروق ستار نے مزید بتایا کہ میں نے حریم شاہ کے قصے تو سن رکھے تھے لیکن چہرے سے نہیں پہچانتا تھا۔ اس طرح وہ ٹک ٹاک ویڈیو بن گئی اور وائرل بھی ہوگئی۔ یہ میری سادگی تھی کہ یہ سب ہوگیا، مجھے ان چیزوں سے آئندہ احتیاط کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کے 22 اگست کے نعرے کے بعد صرف میں تھا جو تنظیم کو بچانے کے لیے کھڑا تھا اور اگر میں ایسا نہ کرتا تو 10 ہزار کارکن جیل میں ہوتے لیکن جب میں نے احتساب کی بات کی تو مجھے نکال دیا گیا۔

سابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ میں 'ٹھڈے' والی پتنگ کو اتار کر اور 'کننے' ٹھیک کرکے پھر سے اڑاؤں گا اوراگر یہی کارکردگی رہی تو آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم کا ضلعی چیئرمین آنا بھی مشکل ہے۔ میں خالد مقبول کے ساتھ مل کر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو مشترکہ جلسے کے لیے منا سکتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |