شیرشاہ میں زیر تعمیر ٹینک کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

علاقے میں گوادم کے اندر کیمیکل کے لیے ٹینک تعمیر کیا جارہا تھا کہ اسی دوران دیوار گرگئی، پولیس


Staff Reporter December 28, 2020
علاقے میں ایک گوادم کے اندر کیمیکل کے لیے ٹینک تعمیر کیا جارہا تھا کہ اسی دوران دیوار گرگئی، پولیس

شیرشاہ کے علاقے میں واقع گودام میں زیر تعمیر ٹینک کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

شیرشاہ تھانے کےعلاقے میں نجی بینک کے قریب گودام میں زیر تعمیر ٹینک کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمی مزدوروں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق اسٹیٹ ایونیو روڈ پرگوادم میں کیمیکل کے لیے کئی فٹ لمبا اور چوڑا ٹینک تعمیر کیا جارہا تھا کہ اسی دوران ٹینک کی ایک دیوار گرگئی جس کے ملبے تلے مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے، پولیس نے مذکورہ گودام کی ملکیت سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں