کراچی بندرگاہ میں آتشزدگی تنصیبات محفوظ


پورٹ پر لنگر انداز جہاز سے گندم کی آف لوڈنگ کے دوران جہاز پر نصب اسٹیوڈورنگ کمپنی کے پمپ میں آگ لگ گئی(فوٹو، فائل)
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق پیر کو پورٹ پر لنگر انداز جہاز سے گندم کی آف لوڈنگ کے دوران جہاز پر نصب اسٹیوڈورنگ کمپنی کے پمپ میں آگ لگ گئی، آگ ڈیزل کے رساؤ کی وجہ سے لگی جس پر چند منٹوں میں قابو پالیا گیا اور آگ کو محفوظ طریقے سے بجھا دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اس دوران پورٹ کی تمام تنصیبات اور لنگر انداز جہاز مکمل طور پر محفوظ رہے۔ واقع ایسٹ ہارف پر پیش آیا۔ اس دوران بندرگاہ کے امور متاثر نہیں ہوئے اور سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔