متحدہ مردم شماری پر باہر نکلے میں اور مصطفی کمال ساتھ دیں گے فاروق ستار
خالد مقبول ایم کیو ایم کے لوگوں کو بچانے کے لیے کراچی کے ساتھ ظلم نہ کریں، فاروق ستار
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ متحدہ مردم شماری پر باہر نکلے میں اور مصطفی کمال ساتھ دیں گے۔
اپنی رہائش پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آدھی آبادی کو کم کردیا گیا، ہم نے اس وقت ہی اس مردم شماری کو مسترد کردیا تھا، چیف جسٹس گلزار احمد کئی بار کہہ چکے ہیں کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے جب کہ سابق کور کمانڈر نویدمختار بھی کہہ چکے ہیں کہ کراچی کی آبادی دو ڈھائی کروڑ ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 2017 میں مردشماری کے نتائج سامنے آئے تو میری سربراہی میں ایم کیو ایم نے اس کو مسترد کردیا تھا اور موجود صدر عارف علوی نے بھی ہماری بات کی تائید کی۔ انہوں نے کہاکہ ہر دور میں کراچی کی آبادی کو کم کیا گیا، آبادی کم ہوگی تو نمائندے کم ہوں گے اور بجٹ کم ملے گا، کراچی کے ساتھ ظلم اور نا انصافیاں ہو رہی ہے تاہم اب کراچی کے ساتھ دھاندلی نہیں چلے گی۔
یہ پڑھیں : حریم شاہ کے بارے میں جانتا نہیں تھا ان سے ملاقات میری سادگی تھی، فاروق ستار
فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو کاغذی شیر قراردیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کابینہ میں نفاست گروی رکھ دی اور وہاں مردم شماری کا فیصلہ ہوگیا، ایم کیو ایم نے 2017 کی مردم شماری کو مان لیا، ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ہے تاہم انہیں ڈر ہے کہ حکومت سے باہر آگئی تو گرفتاریاں شروع ہو جائیں گئی، خالد مقبول ایم کیو ایم کے لوگوں کو بچانے کے لیے کراچی کے ساتھ ظلم نہ کریں، خالد مقبول چند وزارتوں کو بچانے کے بجائے کراچی کو بچائیں، خالد مقبول صدیقی اب آپ حکومت چھوڑ کر باہر نکلیں میں آپ کے ساتھ ہوں اور مردم شماری پر مصطفی کمال بھی ساتھ ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے حالیہ رخصت ہونے والے میئرکی کارکردگی بدترین رہی، اس کا نقصان صرف مہاجروں کو نہیں بلکہ ہر زبان بولنے والے پاکستانی کا ہے۔