سعودی وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان جلد متوقع

دورے میں مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا


Staff Reporter December 28, 2020
مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ذرائع(فوٹو، فائل)

سعودی وزیر خارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان جنوری میں پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی کمپنیوں کے سربراہوں اور تاجروں کا وفد بھی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پاکستان آنے والے وفد میں سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیزکے بیٹے سعودی وزیرتوانائی عبدالعزیز بن سلمان بھی شامل ہوں گے۔

اس دورے میں پاکستان میں سعودی آئل ریفانری لگانے پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی وزیرخارجہ صدر،وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |