متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزا میں ایک ماہ کی توسیع کردی

بعض ہوائی اڈے بند ہونے سے رش میں اضافے کے تحت کسی فیس کے بغیر ویزا مدت بڑھائی گئی ہے

اماراتی حکومت نے سیاحتی ویزا میں ایک ماہ کی توسیع کردی (فوٹو: فائل)

متحدہ عرب امارات نے وہاں موجود سیاحوں کی ویزا مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا، یہ توسیع بعض ایئرپورٹس بند ہونے اور غیرمعمولی رش کی وجہ سے کی گئی ہے۔


یہ قدم متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم اور نائب صدر، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر اٹھایا گیا ہے۔ اپنے اعلامیے میں شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے کہ امارات کی کئی ریاستوں میں بعض ایئرپورٹس بند ہونے کے بعد لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

انہوں ںے کہا کہاسی وجہ سے ہوائی اڈوں پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس میں آسانی کے لیے کسی اضافی فیس کے بغیر تمام سیاحوں کے ویزا کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی جارہی ہے۔
Load Next Story