چینی وزارتِ خارجہ نے سی پیک پر بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا رپورٹ مسترد کردی

سی پیک سمیت ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ پر چینی سرمایہ کاری میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے


ویب ڈیسک December 29, 2020
چاؤ لی جیان، ترجمان چینی وزارتِ خارجہ۔ (تصویر: انٹرنیٹ)

LONDON: گزشتہ روز چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاؤ لی نے حالیہ دنوں میں سی پیک سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے مثبت طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود سی پیک کے تحت متعدد اہم منصوبوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جو پاکستان میں اقتصادی استحکام کے ساتھ ساتھ اس وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور تدارک کےلیے بھی بھرپور طور پر معاون ثابت ہورہی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بارے میں چین اور پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چاؤ لی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ سی پیک کو آگے بڑھانے کےلیے چین اور پاکستان کا عز پختہ ہے؛ اور سی پیک کا مستقبل روشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی کساد بازاری کے باوجود سی پیک سمیت ''دی بیلٹ اینڈ روڈ'' پر چینی سرمایہ کاری میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے اور چین نے اس سے وابستہ ممالک کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد و معاونت فراہم کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں