آخری روز فواد عالم کیساتھ بڑی شراکت قائم کرنے کی کوشش کروں گا اظہر علی
نیل ویگنر نے یہ ثابت کر دیا کہ اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں، سابق کپتان
اظہرعلی کا کہنا ہے کہ مانگونئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں فواد عالم کیساتھ بڑی شراکت قائم کرنے کی کوشش کروں گا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہمارا پلان یہی ہے کہ جو بیٹسمین سیٹ ہوجائے وہ کریز پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارے، فواد عالم میدان میں آئے تو انہیں اعتماد دیا، کوشش ہوگی کہ ان کے ساتھ ایک بڑی شراکت قائم کروں۔
صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اظہرعلی نے کہا کہ پچ پر پرانی گیند تھوڑا رک کر آرہی ہے، اب یہ ایشیائی پچز جیسی نظر آنے لگی ہے، پانچویں دن یہاں اسپنر کو مدد مل سکتی ہے، آخری روز پہلا سیشن بہت اہم ہوگا، نیوزی لینڈ کے بولر نیل ویگنر نے ہم سب کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔
سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ انجری کے باوجود کھیلنے پر پیسر کی بہت عزت کرتے ہیں، فریکچر کے باوجود میچ کھیلنا قابل ستائش ہے، نیل ویگنر نے یہ ثابت کر دیا کہ اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔