کریئرکے آغازمیں اداکاری سے متعلق میرا مذاق اڑایا گیا تھا دپیکا پڈوکون

مجھے ناکامیوں اورتجربات نے بہت کچھ سکھایا ہے جو میں کبھی نہیں بھولوں گی، اداکارہ


ویب ڈیسک December 29, 2020
ایوارڈ کی تقریب میں اداکاررنویرسنگھ نے فلم ’پدماوت‘ کے لیے بہترین اداکارکا ایوارڈ اپنے نام بھی کیا: فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ کریئر کے آغاز اداکاری سے متعلق بہت سے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

فلم 'اوم شانتی اوم' سے کرئیرکا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ شروع میں کسی بھی نئے اداکارکی طرح انڈسٹری سے متعلق انہیں اتنا علم نہیں تھا۔ اداکارنے کہا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پروڈیوسرفرح خان نے ہر معاملے میں ان کا بہت ساتھ دیا۔

دوسری طرف اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کرئیرکا آغاز ان کے اس لیے آسان نہیں تھا کیونکہ بہت سے لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کتنے لوگ ایسے تھے کہ جنہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی اورمیں صرف ایک ماڈل ہوں جب کہ کچھ لوگوں نے میرے بولنے کے انداز کو بھی نہیں بخشا اوربرا بھلا کہا۔

اداکارہ نے کہا ان ساری باتوں سے میں بہت اثرانداز ہوئی تھی، مجھے ناکامیوں اورتجربات نے بہت کچھ سکھایا ہے جو میں کبھی نہیں بھولوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں