
وزیراعظم نے بجلی میٹر کے معاملے کی مانیٹرنگ کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریلوے رہائشی کالونیوں میں آج سے میٹروں کی تنصیب شروع کریں اور یہ عمل 4 ماہ میں مکمل کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی خزانےکی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے اور اسے امانت سمجھ کے ہی خرچ کریں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانےوالےرعایت کےمستحق نہیں۔
وزیرریلوےاعظم سواتی نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جس کے مطابق ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹرنہ ہونے پر سالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوا، ریلوے ملازمین سالہا سال سےبجلی استعمال کرتےرہے جس کا مالی بوجھ محکمہ ریلوے پر پڑا، اس نقصان میں واپڈا اور ریلوےحکام کی ملی بھگت نکلی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔