فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنا کائل جیمیسن کو مہنگا پڑگیا

کائل جیمیسن نے گذشتہ 24 ماہ میں پہلی بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے


Sports Reporter December 29, 2020
کائل جیمیسن نے گذشتہ 24 ماہ میں پہلی بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے

فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنے پر کائل جیمیسن کو میچ فیس کا25 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔

مانگونئی ٹیسٹ کی تیسرے روز پاکستان کی اننگز کے 75 ویں اوور میں فہیم اشرف رنز لینے کا ارادہ بھی نہیں رکھتے تھے کہ کیوی پیسر نے ڈرانے کے انداز میں گیند ان کی جانب تیزی سے پھینکی،اس عمل کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی خیال کیا جاتا ہے۔

کائل جیمیسن نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، یوں کیس کی مزید سماعت کرنے کے بجائے ان کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کر دیا گیا، ہیسر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے،کائیل جیمیسن نے گذشتہ 24 ماہ میں پہلی بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں