سی پیک میڈیا فورم میں ’پاک چین میڈیائی تعاون‘ پر گفتگو

وانگ وین بین نے کہا کہ چین اور پاکستان کے میڈیا ادارے دوطرفہ دوستی کومزید مضبوط بنانے کےلیے بھرپور کوشش کریں گے


ویب ڈیسک December 29, 2020
وانگ وین بین نے کہا کہ چین اور پاکستان کے میڈیا ادارے دوطرفہ دوستی کومزید مضبوط بنانے کےلیے بھرپور کوشش کریں گے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

آج چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس کے دوران چھٹے سی پیک میڈیا فورم کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ کل یعنی 28 دسمبر کے روز پاکستان میں چینی سفارت خانے، چائنا اکنامک نیٹ اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام چھٹا چین پاکستان اقتصادی راہداری میڈیا فورم ''آن لائن اور آف لائن'' منعقد ہوا۔

چین اور پاکستان کے سفارتکاروں، پاکستانی اہلکاروں، دونوں ملکوں کے میڈیا، تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیوں سمیت مختلف شعبوں کے تقریباً 100 افراد نے اس فورم میں شرکت کی۔

شرکاء نے ''وبا کے بعد پاک چین میڈیائی تعاون'' کے موضوع پر بالخصوص توجہ مرکوز کی جس کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تبادلے اور تعاون کے واقعات شیئر کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) تعاون اور باہمی فائدے سے متعلق حقیقی آواز پہنچانے سمیت دیگر موضوعات پر بالتفصیل تبادلہ خیال کیا گیا۔

وانگ وین بین نے امید ظاہر کی کہ چین اور پاکستان کے میڈیا ادارے دو طرفہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کےلیے بھرپور کوشش کریں گے اور مزید خدمات سر انجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں