اسلام آباد میں گریڈ 22 کے سرکاری افسر کی مبینہ خودکُشی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خرم ہمایوں نے ذاتی پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ خودکُشی کی ہے


ویب ڈیسک December 29, 2020
، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خرم ہمایوں نے ذاتی پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کی ہے۔

اکاوٹنٹ جنرل پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر نے مبینہ طور پر خودکُشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اکاوٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز کے کنٹرولر اکاونٹس جنرل خرم ہمایوں نے راولپنڈی میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ خرم ہمایوں نے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ اے جی پی آر کے کنٹرولر اکاونٹس جنرل خرم ہمایوں راولپنڈی کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خرم ہمایوں نے ذاتی پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کی ہے۔

تھانہ روات پولیس کی نفری موقع پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا جائے گا، مبینہ خودکشی سمیت دیگر پہلوں پر بھی تفتیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں