بیٹی کی شادی کے میک اپ کے پیسے واپس نہ کرنے پر باپ عدالت جا پہنچا
جب پیسے واپس لینے گیا تو سیلون مالکان نے یہ کہہ کر واپس کردیا کہ ہم کسی بھی صورت میں پیسے واپس نہیں کرتے، درخواست گزار
PARIS:
پیشگی رقم لے کر شادی کا میک اپ نہ کرنے پر بیٹی کے باپ نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
کراچی میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ کے روبرو شہری کی زارا بیٹی سیلون کیخلاف عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ شہری نے بتایا کہ کورونا سے پہلے بیٹی کی شادی طے تھی۔ ہم نے شادی کے میک اپ کے لیے زارا بیوٹی سیلون زمزمہ برانچ میں بکنگ کروائی۔ پالیسی کے تحت ایڈوانس بکنگ کروائی تھی۔ ایڈوانس بکنگ کیلئے رقم بھی ایڈوانس میں دی تھی۔
شہری کا کہنا ہے کہ جیسے ہی لاک ڈاؤن ہوا تو زارا بیوٹی سیلون بھی بند ہوگیا۔ سیلون بند ہونے کی صورت میں بیٹی کی شادی سادگی سے کی۔ جب پیسے واپس لینے گیا تو سیلون مالکان نے یہ کہہ کر واپس کردیا کہ ہم کسی بھی صورت میں پیسے واپس نہیں کرتے۔ جب میری بیٹی کا میک اپ ہی نہیں کیا گیا تو پیسے کس حساب میں رکھ رہے ہیں۔
شہری نے عدالت سے استدعا کی سیلون والوں نے بدتمیزی کی، قانونی کارروائی کی جائے۔ بیوٹی سیلون پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے تاکہ آئندہ کیسی اور کے ساتھ نہ کریں۔ کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ نے زارا بیوٹی سیلون کو جواب جمع کرانے کے لیئے 7 جنوری تک مہلت دے دی۔