’’خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو‘‘

نواز شریف نے 2008 اور میمو گیٹ کے دوران پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجرگھونپا۔ اب باری زرداری صاحب کی تھی، فواد چوہدری


ویب ڈیسک December 29, 2020
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہوچکی ہے(فوٹو، فائل)

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہوچکی ہے۔

ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف ایک دوسرے کو خط لکھیں کہ گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مولانا شیرانی نے فضل الرحمان سے علیحدہ ہوکر جے یو آئی(پاکستان) بحال کردی

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا فیصلہ سیاسی فیصلہ ہے۔ نواز شریف نے 2008 اور میمو گیٹ کے دوران پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجرگھونپا۔ اب باری زرداری صاحب کی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پیپلزپارٹی اجلاس، اراکین نےاستعفوں کو نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا



انہوں نے کہا کہ عملی طور پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ختم ہوگیا ہے مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف ایک دوسرے کو چھٹیاں لکھیں کہ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں