خواجہ آصف کی گرفتاری نیب کی بزدلانہ کارروائی ہے فضل الرحمان

نیب حکومت مخالف سیاست دانوں سے انتقامی کارروائی کرنے والا مہرہ ہے، پاکستان میں احتساب کے نام پر ہمیشہ انتقام لیا گیا

نیب حکومت مخالف سیاست دانوں سے انتقامی کارروائی کرنے والا مہرہ ہے، پاکستان میں احتساب کے نام پر ہمیشہ انتقام لیا گیا (فوٹو: فائل)

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی گرفتاری نیب کی بزدلانہ کارروائی ہے، پاکستان میں احتساب کے نام پر ہمیشہ انتقام لیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری نیب کی بزدلانہ کارروائی ہے، نیب کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ پڑھیں : ملزم نے اثاثہ جات کی نوعیت، ذرائع اور منتقلی کو چھپایا جس پر گرفتار کیا، نیب لاہور


سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ نیب حکومت مخالف سیاست دانوں سے انتقامی کارروائی کرنے والا مہرہ ہے، نیب کو کبھی تسلیم نہیں کیا، پاکستان میں احتساب کے نام پر ہمیشہ انتقام لیا گیا، ناجائز حکومت کے خلاف تحریک جاری رہے گی، ناجائز اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کو خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا، مریم نواز کا ردّعمل

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے واقعے پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، نیب کو خواجہ آصف کو چھوڑنا ہی پڑے گا۔
Load Next Story