بی جے پی کی مسلم دشمن قانون سازی پرسینیئر بھارتی بیوروکریٹس کا احتجاج

یوپی میں تبدیلی مذہب سے متعلق ہونے والی قانون سازی نے ریاست کو نفرت کا مرکز بنا دیا، 104 سابق اعلیٰ افسران کا خط


ویب ڈیسک December 30, 2020
خط لکھنے والوں میں قومی سلامتی کے سابق مشیر اور سیکریٹری خارجہ سمیت سینیئر ترین سابق بیروکریٹس شامل ہیں(فوٹو، انٹرنیٹ)

سو سے زائد سینیئر بیوروکریٹس نے بی جے پی کی حکومتی پالیسی کے باعث بھارتی ریاست یوپی کو نفرت انگیزی اورامتیازی سلوک کا مرکز قرار دے دیا۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق یوپی میں تبدیلی مذہب کے حوالے سے قانون سازی پر 104 سینیئر ترین سابق بھارتی بیورکریٹس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو خط لکھا ہے۔

اس خط میں تبدیلی مذہب سے متعلق قانون سازی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے جاری کیے گئے آرڈیننس کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ اس قانون سازی کے باعث اُتر پردیش نفرف انگیزی اور معاشرتی امتیازی سلوک کا مرکز بن چکا ہے۔

سینیئر ترین سابق بیوروکریٹس کی جانب سے لکھے گئے خط میں یوپی کے مختلف شہروں میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور قانون کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کے متعدد واقعات کا حوالہ بھی دیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں مراد آباد میں بجرنگ دل نے ایک شخص پر ہندو لڑکی سے زبردستی مذہب تبدیل کروانے کا الزام لگوایا گیا۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے بھی 16 برس کے دو نوجوانوں کو اس قانون کی آڑ میں ہندو انتہا پسند گروہوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بی جے پی حکومت ہندو لڑکیوں کی مسلمانوں سے شادی پرخوفزدہ، سخت قوانین کی منظوری

خط لکھنے والے 104 انڈین ایڈمنسٹریٹیوو سروس کے سینیئر ترین بیوروکریٹس میں بھارت کی قومی سلامتی کے سابق مشیر شیوشنکر مینن، سابق سیکریٹری خارجہ نروپما راؤ اور بھارتی وزیر اعظم کے سابق مشیر ٹی کے اے نائر بھی شامل ہیں۔ ان سب افسران نے بھارت اور بالخصوص یوپی میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی پر اظہار مذمت بھی کی ہے اور مستقبل سے متعلق گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے امتیازی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔