زوامو رانی کی ’’بھاگ جونی‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل فلم فروری میں ریلیز ہوگی

شیوم نائرکی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم میں کنال کھیمو نے ہیرو کا کردار اداکیا ہے ،مندانا کارمی پہلی مرتبہ...


Showbiz Desk December 30, 2013
شوٹنگز تھائی لینڈاور بھارت میں کئی گئی، وکرم بھٹ بھوشن کمار اور شیوم نائر سے بہت کچھ سیکھا،شائقین کو میری پرفارمنس پسند آئے گی ،زوا۔ فوٹو: فائل

''آلویز کبھی کبھی'' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ زوا مورانی کی تھرلر اور ایکشن فلم ''بھاگ جونی'' تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ اور بھارت میں کی گئی ہیں ۔ شیوم نائر کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں کنال کھیمو ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ وکرم بھٹ اور بھوشن کمار کی مشترکہ پروڈکشن میں مندانا کارمی بھی پہلی مرتبہ جلوہ گر ہورہی ہیں ۔''بھاگ جونی'' کی کہانی ۔ ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے مختلف دو زندگیاں گزارنے پر مجبور ہے اور جب وہ ایک کو دوسرے پر ترجیح دیتا ہے تو اسے بہت سے حیران کن اور دلچسپ واقعات کا سامنا کرتا پرٹا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز وکرم بھٹ بھی اس میں مختصر کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں ۔ یو یو ہنی سنگھ اور متھن کی نگرانی میں میوزک سے سجی یہ فلم آئندہ برس فروری میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔زوا مورانی کا کہنا ہے کہ میں نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کی ابتدا اسسٹنٹ ہدایتکارہ کے طور پر کیں مگر مجھے اس شعبہ سے کوئی خاص لگائو نہیں تھا اور میں خود کو ایک اداکارہ کی حیثیت سے منوانا چاہتی تھی ۔

ہدایتکار شیام بینگل نے مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم '' آلویز کبھی کبھی'' میں کاسٹ کرکے بطور اداکارہ مجھے بالی ووڈ میں پہچان بنانے کا موقع فراہم کیا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس فلم میں میرا کردار مختصر تھا مگر اس پر میری پرفارمنس کو سراہا گیا ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ''بھاگ جونی'' بالی ووڈ میں میری پہلی فلم ہے جس میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہی ہوں۔ فلم کی شوٹنگز تھائی لینڈ اور بھارت کے مختلف مقامات پر کی گئی۔ ہدایتکار شیوم نائر اور فلمساز وکرم بھٹ، بھوشن کمار سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ فلم میں اپنے کردار کے متعلق اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک راز ہے جو اسکرین پر ہی افشا ہوگا مگر اتنا بتادینا چاہتی ہوں کی میں نے اپنی بھر پور پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے رقص پر بھی عبور رکھتی ہوں امید ہے شائقین کو میری پرفارمنس پسند آئے گی۔



وکرم بھٹ کا کہنا ہے کہ میں نے اس فلم میں جینی کا مختصر کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میںاپنی ہی فلم میں کام کرنے پر کچھ تحفظات کا شکار تھا مگر ہدایتکار شیوم نے مجھے اس پر رضامند کرلیا ۔اپنے کردار کے متعلق انھوںنے کچھ بھی بتانے سے انکا رکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک راز ہے جو لوگوں پرسینما میں ہی ظاہر ہوگا کہ میں نے جینی کا کس طرح کا کردار ادا کیاہے اور میں کس طرح ایک فلمساز اور ہدایتکار سے اداکار بھی بن چکا ہوں ۔فلم ساز بھوشن کمار کا کہنا ہے کہ زوا بالی ووڈ میں نئی ہونے کے باوجود ایک ٹیلنڈ اداکارہ ہے۔ اس میں بے شمار صلاحیتیں چھپی ہوئی ہیں اور ہم اسے ان صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔انکاکہنا تھا کہ ''بھاگ جونی'' میں اس نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے امید ہے شائقین کو اس کی اداکاری سینما اسکرین پر بہت پسند آئے گی۔

واضح رہے کہ زوا مورانی 29مارچ 1988 کو فلمساز و ہدایتکار کریم مورانی کے گھر پیدا ہوئیں ۔ زوا نے اپنافلمی کیرئیر 2007 میں بطور اسسٹنٹ ہدایتکار'' فلم اوم شانتی اوم '' سے شروع کیا اور 2008 کی فلم '' ہلہ بول '' کے لیے بھی اسسٹنٹ ہدایتکارہ کے فرائض سرانجام دیے ۔ زوا مورانی کے مطابق اسے ابتدا ہی سے ہدایتکاری سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اور وہ کسی اچھی فلم میں خود کو بطور اداکارہ منوانا چاہتی تھی ۔2011 میں اسے ہدایتکار شیام بینگل نے فلم '' آلویزکبھی کبھی '' میںبالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کاسٹ کرلیا ۔ اس فلم میں زوا کا کرداراگرچہ مختصر تھا مگر اسے کے کام کو سراہا گیا ۔اسی برس کے دوران زوا مورانی کو مشہور برانڈ کے تحت ہونیوالے فیشن شو میں پرفارم کرنے کا موقع ملا جہاں شائقین کی طرف سے اس کی ماڈلنگ کو سراہا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں