گیس ایشوپروزیراعلیٰ سندھ کا خط حقائق کے منافی ہے معاون خصوصی برائے پٹرولیم

2025ایم ایم سی گیس پیداوارمیں سے1562ایم ایم سی سندھ میں استعمال ہوئی


Numainda Express December 30, 2020
جنوری میں بھی صنعتی وگھریلو گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی،پریس کانفرنس

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو صوبہ سے گیس کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے لکھا گیا خط حقائق کے منافی ہے۔

جون 2020ء میں صوبہ سندھ میں گیس کی پیداوار 2025ء ملین کیوبک فٹ تھی جس میں سے1562ایم ایم سی ایف ڈی گیس سندھ میں استعمال ہوئی جبکہ 463 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی ناردرن کو الاٹ کی گئی۔ سوئی ناردرن کو الاٹ کی گئی گیس میں سے بھی 200 ملین کیوبک فٹ گیس سندھ میں واقع دو پاور پلانٹس اور ایک کھاد کے پلانٹ کو فراہم کی گئی۔

اس طرح صوبہ سندھ سے باہر صرف 261 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال ہوئی ہے۔ سندھ کو فراہم کی گئی مجموعی گیس کو اگر پیداوار سے منہا کریں تو صرف 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سندھ سے باہر استعمال ہوئی ہے۔گزشتہ روز وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم بابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سندھ کی پیداوار 2500 تا 2600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ سندھ کو ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جاتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں